آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاآئی ایس پی آر کا دورہ ، افسران اور اسٹاف سے ملاقات

سبکدوش ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی پاک فوج کے سربراہ کو شعبہ تعلقا ت عامہ کے کام اورکردار پر بریفنگ

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے افسران اور اسٹاف سے ملاقات کی۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے افسران اور اسٹاف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آئی ایس پی آر کے کام اورکردار پر بریفنگ دی۔آرمی چیف نے آئی ایس پی آر کے بطور ادارہ کردار کو سراہا۔ اس موقع پرچیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنر ل بلال اکبر،وائس چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل اظہر صالح اورنئے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔(خ م)