2017آگیا ٹانگیں کھینچنے کی بجائے انتخابات کا انتظار اور تیاری کرنی چاہئے، عبدالقادر بلوچ

آصف علی زرداری جلاوطن نہیں تھے وہ آزاد ہیں جہاں بھی رہیں ہمیں مسائل پیدا کرنے کی بجائے مسائل کے حل پر توجہ دینا چاہئے، وزیر سیفران

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر سیفرون لیفٹننٹ جنرل ریٹائر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ 2017آگیا ٹانگیس کھیچنے کی بجائے انتخابات کا انتظار اور تیاری کرنی چاہئے، آصف علی زرداری جلاوطن نہیں تھے وہ آزاد ہیں جہاں بھی رہیں ہمیں مسائل پیدا کرنے کی بجائے مسائل کے حل پر توجہ دینا چاہئے، کراچی میں کارروائیوں کا زرداری کی آمد سے کوئی تعلق نہیں، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ آصف زرداری پر کسی قسم کی پابندی نہیں تھی جلاوطنی کا لفظ ان کے لیے استعمال کرنا درست نہیں وہ ایک سیاسی شخصیت ہیں، انہیں ویلکم کرنا چاہئے ہم جمہوری لوگ ہیں آصف علی زرداری کا جمہوری ٹریک ریکارڈ اچھا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری ابھی چھوٹے ہیں انہیں مشوروں کی ضرورت ہے، ڈیڈ لائنز اور مطالبے درست نہیں2017آگیا اب ہمیںٹانگیں کھینچنے کی بجائے انتخابات کا انتظار کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کے اپنے مقاصد اور نظریات ہیں ہمیں اس وقت مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہئے، مسائل پیدا نہیں کرنے چاہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہوانے والی کارروائیوں سے آصف زرداری کی آمد کا کوئی تعلق نہیں کارروائیاں ایک وقت پر کی جاتی ہیں اور اطلاعات پرکی جاتی ہیں، ان کے لیے کسی کے آنے جانے کا انتظار نہیں کیا جاتا، انہوں نے کہا کہ سیاست میں جیتنے کی امید ہر امیدوار کو ہوتی ہے فیصلہ عوام نے کرنا ہوتا ہے۔

وقار)

متعلقہ عنوان :