پشاور میں صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات

محکمہ اعلیٰ تعلیم کے شعبہ تجارت کے گریڈ19کے دو ایسوسی ایٹپروفیسروں کی(بی ایس۔20) کی پوسٹوں پر ترقی

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) مجاز حکام نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر محکمہ اعلیٰ تعلیم کے شعبہ تجارت کے گریڈ19کے دو ایسوسی ایٹ پروفیسروںکو29 جون2016سے باقاعدہ طور پر پروفیسر(بی ایس۔20) کی پوسٹوں پر ترقی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جی سی ایم ایس لکی مروت کے سابق ایسوسی ایٹ پروفیسر(کامرس) کے رشید محمد خٹک(ریٹائرڈ۔

بی ایس۔

(جاری ہے)

19) کو جو31اکتوبر2016کو ریٹائر ہو گئے تھے جی سی ایم ایس ڈی آئی خان میں پروفیسر کی خالی پوسٹ پر اور گورنمنٹ کالج آف کامرس نمبر2رنگ روڈ پشاور کے سابق ایسوسی ایٹ پروفیسر (کامرس)،محمد علی(ریٹائرڈ بی ایس۔19)جو14جولائی2016 کو عمر کی حد پوری کرنے پر ریٹائرڈ ہو گئے کو گورنمنٹ کالج نمبر2رنگ روڈ پشاور میں پروفیسر کی خالی اسامی پر ان کی ترقیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ترقیاں دے دی ہیں۔مذکورہ افسران کی ترقیاں اور ان کے چارج سنبھانے کا عمل تصوراتی بنیادوں پر ہوگا۔اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک ا علامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :