موٹر سائیکل چور حسن عرف ہنی گرفتار،15موٹر سائیکل اور تین لاکھ روپے نقدی برآمد

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:25

گوجرانوالہ۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) سی آئی اے پولیس نے حسن عرف ہنی موٹر سائیکل چور گرفتارکرکے 15مو ٹر سائیکل اور 3لاکھ روپے نقدی برآمدکرلی ۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کے احکامات کے پیش نظر ضلع بھر میں انسداد جرائم کے حوالے سے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کی زیرنگرانی تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم سب انسپکٹر محمد طاہر وٹو، اے ایس آئی راشد اقبال ،ہیڈکنسٹیبل اشرف جمال اور ذیشان کریم نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور حسن عرف ہنی سکنہ پیپلز کالونی کو گرفتار کر کے دوران تفتیش اسکے قبضہ سے پندرہ موٹر سائیکل اور تین لاکھ روپے نقدی برآمد کی ہے ۔

(جاری ہے)

برآمدہ مال کو سی آئی اے کے احاطہ میں منعقد کی گئی پر وقار تقریب میںعمران مشتاق، عاطف، محمداویس، محمد محسن، غفران یوسف، اکبر علی ، احمد بلال، کیبل شہزاد، طارق جاویدعبدالیاقت، عبدالسلام و دیگرمالکان کے حوالے کیا گیا ۔اس موقع پر معززین علاقہ اور مدعیان نے سی آئی اے پولیس کی کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیا۔گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے پندرہ سال کی عمر میں جرم کی دنیا میں قدم رکھا ۔

اب تک درجنوں موٹر سائیکل چوری کر کے دیگر اضلاع میں سستے داموں فروخت کر چکا ہے ۔چابک دستی سے موٹر سائیکل کا تالا توڑنا اور پھر اسے چوری کر کے ’’محفوظ مقام‘‘تک لے جانا ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔ریکارڈ یافتہ ملزم موٹر سائیکل کو ٹمپر کر کے اونے پونے د اموں فروخت کرتا ۔تفتیش جاری ہے ۔اہم انکشافات کی توقع ہے۔اس موقع پر منعقد کی گئی ’’حوالگی مال‘‘ تقریب میں مدعیان سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ نے کہا کہ سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کے احکامات کے پیش نظر سی آئی اے پولیس جرائم کی روک تھام اور سماج دشمن عناصر کے خلاف شب و روز نبرد آزما ہے۔

شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت پولیس کے اولین مقاصد میں شامل ہے۔ ضلعی اور سی آئی اے پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنی مربوط اور منظم کارروائیاں جاری رکھے گی۔چور اور ڈاکوؤں کے نیٹ ورک کو توڑ کر انہیں جیل بجھوائیں گے۔شہریوں کو ہر صورت تحفظ فراہم کریں گے۔اس مو قع پر مدعیان نے اظہار خیال کرتے ہوئے سی آئی اے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا۔سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے اعلیٰ کارکردگی پر ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ اور ان کی ٹیم کوشاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :