مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب چیئرمین ضلع کونسل انجینئر رضا سرگانہ کی رہائش گاہ پرجشن کا سماں

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:25

خانیوال۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب چیئرمین ضلع کونسل انجینئر رضا سرگانہ کی رہائش گاہ واقع کنڈ سرگانہ میں جیت کی خوشی منائی گئی اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے مٹھائی تقسیم کی گئی اور قرب وجوار سے بڑی تعداد میں لوگ مبارکباد پیش کرنے آئے اس موقع پر سابق ایم پی اے حاجی جعفر سرگانہ اور سرگانہ برادر ی کے بزرگ بھی موجود تھے چیئرمین ضلع کونسل انجینئر رضا سرگانہ نے اس موقع پر کہا کہ ضلع کی ترقی اور گراس روٹ لیول پر بہتری ان کے ترجیح ہے وہ تمام چیئرمینوں اور ارکان کو ساتھ لے کر ہائوس چلائیں گے انہو ںنے کہاکہ وسائل اور مسائل کے توازن سے ہی ا چھے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :