ساہیوال پریس کلب کے انتخابات 31دسمبر کوہونگے

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:25

ساہیوال۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال کے سالانہ انتخابات 31دسمبر کو پریس کلب کی عمارت میں منعقد ہونگے ۔چیئرمین الیکشن کمیٹی سید شفقت گیلانی نے پریس کلب کا ریکارڈ اپنے قبضے میں لیکر ممبران الیکشن کمیٹی امتیاز بٹ اورمہر محمدعباس کے ہمراہ انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق تمام امیدواران 26اور 27دسمبر کو کاغذات وصول کرینگے اور 28دسمبر کوکاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے جبکہ اسی روز شام 5بجے سے 7بجے تک اعتراضات سنے جائیں گے اور امیدواروں کی فائنل لسٹ 29دسمبر کو آویزاں اورپولنگ 31دسمبر کو ہو گی ۔

چیئرمین الیکشن کمیٹی سید شفقت گیلانی نے بتایا ہے الیکشن کنوینئر ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمدعقیل اشفاق ہونگے اور پر یس کلب کی عمارت میں کوئی بھی گروپ یا ممبر پریس کلب کی عمارت میں انتخابی سرگرمیاں نہیں کر سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :