صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے غربت میں نمایاں کمی لانا ازحد ضروری ہے،ڈاکٹر عابدہ ظفر

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:25

خانیوال۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) انٹرنیشنل انرویل کلب خانیوال کی صدر لیڈی ڈاکٹر عابدہ ظفر نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے غربت میں نمایاں کمی لانا ازحد ضروری ہے اور اس سلسلے میں سوسائٹی کے مخیر حضرات موثر کردار ادا کرسکتے ہیں وہ گزشتہ روز نواحی علاقے اللہ وارث کالونی88/10-Rمیں ملک محمد صدیق اعوان کی رہائش گاہ پر غریب اور مستحق خواتین میں گرم بستر اور ملبوسات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیڈی ڈاکٹر نزہت قیصر اور علاقے کی خواتین موجود تھیں۔ انہو ںنے کہاکہ اگلے مرحلے پر ان کے پروگرام میں گھر یلو صنعت کاقیام ہے تاکہ گھروں میں خواتین روزگار حاصل کرسکے باعزت زندگی گزار سکیں اس موقع پر لیڈی ڈاکٹر عابدہ ظفر اور لیڈی ڈاکٹر نزہت قیصر نے اپنے ہاتھ سے درجنوں خواتین میں گرم بستر اور ملبوسات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :