دیپالپور،وائس چیئرمین بلدیہ راجہ غضنفر جتالہ کی طرف سے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:45

دیپالپور۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) وائس چیئرمین بلدیہ راجہ غضنفر جتالہ کی طرف سے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام ، ضلع اوکاڑہ میں کامیابی مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا نتیجہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی دیپالپورراجہ غضنفر جتالہ اور حاجی محمدعاشق جتالہ کی طرف سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار راؤمحمد اجمل خان ،نومنتخب وائس چیئرمین ضلع اوکاڑہ راؤسعد اجمل خان،چیئرمین بلدیہ میاں فخر مسعود بودلہ اور تحصیل بھر کے چیئرمینوں اور کونسلروں کے اعزاز میں ایک پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔

عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے راؤمحمد اجمل خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد کردہ امیدواروں کی بھرپور کامیابی ہمارے قائدین کی عوامی خدمت اور شاندار پالیسیوں کا نتیجہ ہے، وہ ملک جو آج سے چار سال قبل بیس بیس گھنٹوں کی تباہ کن لوڈ شیڈنگ کا شکار تھا آج وہ لوڈ شیڈنگ محض تین یا چار گھنٹوں تک محدود ہوگئی ہے اور 2017ء کے آخر تک یہ بھی ختم ہوجائے گی، اب منتخب ہونیوالے چیئرمینوں اور کونسلروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ عوام نے ان سے جو توقعات وابستہ کررکھی ہیں ان کو پورا کرنے کیلئے دن رات ایک کردیں۔

(جاری ہے)

ان کے بعد راؤسعد اجمل خان، میاں فخر مسعود بودلہ اور راجہ غضنفر جتالہ نے کہا کہ راؤمحمد اجمل خان جیسی شخصیت نے جن بنیادوں پر عوام کی خدمت کی بنیاد رکھی ہے ہم انشااللہ اس تسلسل کو قائم رکھیں گے اور عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔