مشہور نقب زن اور لٹیروں نے گلگت بلتستان کے ہر ادرے میں نقب لگاکر دیوالیہ کردیا ،آج وہی لوگ مسلم لیگ ن کی حکومت پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں، نقب زنوں کو سب لوگ نقب زن ہی نظر آتے ہیں ، حقیقت عوام کے سامنے ہے

مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کابیان

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:46

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ گلگت بلتستان کے مشہور نقب زن اور لٹیروں نے 2009 سے 2014تک گلگت بلتستان کے ہر ادرے میں نقب لگاکر دیوالیہ کردیا آج وہی لوگ پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں نقب زنوں کو سب لوگ نقب زن ہی نظر آتے ہیں جبکہ حقیقت عوام کے سامنے ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کے تمام اداروں میں مثالی نظم وضبط قائم کیا ہے پیپلر پارٹی کے دور میں پیدا کرہ مالی اور انتظامی بحران کا سدباب کرتے ہوئے تمام قانونی اور ادارہ جاتی ضابطوں کو بحال کرکے جی بی کے تمام اداروں کو خالصتا میرٹ پر اسطور کردیاہے عوام امجد ایڈووکیٹ اور جمیل احمد کے دور حکومت کی بدعنوانیوں ،نااہلیوں ،کرپشن ،ملازمتوں کی نیلامی ،مالی بے ضابطگیوں اور بد امنی کے سیاہ دور کو نہیں بھولے ہیں آج جب قانون کی بالادستی اور عوام کی ترقی کا شفاف دور کا آغاز ہواہے تو یہ دور امجد ایڈووکیٹ اور جمیل احمد کو ہضم نہیں ہو رہاہے کیوں کہ یہ لوگ افراتفری اور اداروں کو ایک بار پھر یرغمال بناکر کرپشن کی دکانیں چمکاناچاہتے ہیں جس کی عوام اور عوامی حکومت کسی طور پر بھی اجازت نہیں دیں گے یہ لوگ اپنے دور کی میگا کرپشن میں عوام کو جواب دہ ہوں گے بیان میں مزید کہاگیا کہ یہ علاقہ کی بدقسمتی ہے کہ امجدایڈووکیٹ اور جمیل احمد جیسے لوگ سیاسی پارٹیوں کا لبادہ اوڑ کر اپنے مخصوص اور مذموم عزائم کیلئے عوام گلگت بلتستان کے اداروں کو موردالزام ٹھہراتے ہیں پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ 2009سے 2014 تک پی پی پی کے انہی حضرات نے اداروں کو یرغمال بناکر گلگت بلتستان کو منصوبوں کا قبرستان بنادیا تھا ۔

(جاری ہے)

امجد ایڈووکیٹ اپنے دور حکومت میں منصوبوں کی نیلامی کرتے تھے جبکہ جمیل احمدنے ذولفقار آباد پل ،اسمبلی بلڈنگ ،سیکریٹریٹ اور دیگر منصوبوں میں قومی خزانے کو کروڈوں روپے کا ٹیکہ لگایا جس کی وجہ سے موصوف آج بلیک لسٹ قرار پائے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج ادارے آزاد ہیں اور بغیرکسی دبائوکے فیصلے کر رہے ہیں ۔آج محکمہ واٹر اینڈ پاور کا کا محکمہ پی پی پی کے دور حکومت سے نجات حاصل کرکے عوامی ترقی اور بجلی کے بحران پر کافی حد تک قابو پاچکاہے آج لوڈ شیڈنگ اور بلنگ کا نظام بہت بہتر ہواہے وہاں اس ادارے میں منصوبوں کو باقاعدہ تمام قانونی تقاضوں سے گزاراجاتاہے ۔

جبکہ گلگت بلتستان کے اداروں کو تباہ کرنے والے امجد ایڈووکیٹ اور جمیل احمد آج ایک بار پھر گلگت بلتستان کے اداروں کو یرغمال بنانے اور جنگل کا قانون رائج کرنا چاہتے ہیں جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔امجد ایڈووکیٹ اور جمیل احمد کے الزامات چھوٹ پر مبنی ،رام کہانی ،من گھڑت اور مذموم عزائم کے حصول کی کوشش کے سوا کچھ نہیں کیوں کہ واٹر اینڈ پاورکا ادارہ آج شفاف بنیادوں پر اپنی تمام ادارہ جاتی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اس قسم کے بیانات عوامی منصوبوں اور اداروں کے خلاف سازش کے زمرے میں آتے ہیں ۔

محکمہ واٹر اینڈ پاور کا ادارہ آج کسی کو بھی من پسند بنیادوں ،سیاسی دبائواور امجد ایڈووکیٹ اور جمیل احمد جیسے سازشی عناصر کے جھوٹے بیانات پر پالیسیاں نہیں بنائے گا ۔انہوں نے کہاکہ امجد ایڈووکیٹ اور جمیل احمد کے دورحکومت میں بجلی کے تمام منصوبوں کو سردخانوں میں ڈال دیا گیاتھا اور پورے علاقے کو اندھیروں اور مردہ منصوبوں کی آماجگابنادیاگیا تھا انکے کرتوں توں کی وجہ سے گلگت بلتستان کے غیور عوام نے 8جون2015کے الیکشن میں اپنے ووٹ کے زریعے ان سے انتقام لیا ہے ۔

اورمسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پھرپور طریقے سے امید اورں کو کامیاب بنایا آج عوام کی حکومت ہے لٹیروں کی نہیں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے اور جاری رہے گا مخالفین جتنی مرضی مخالفت کریں اب ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سفر نہیں رکے گا ۔

متعلقہ عنوان :