خانیوال ، باراتی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی ، ایک خاتون جاں بحق،5 افراد زخمی

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:46

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) میاں چنوں6 والے اڈا پر بارات والی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق،پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو میاں چنوں6 والے اڈا پر بارات والی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو ریسکیو1122 نے ٹی ایچ کیو میاں چنوں ہسپتال منتقل کردیا

متعلقہ عنوان :