حکومت نیشنل ایکشن پلان پر ہر ممکنہ حد تک عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے‘ حنا پرویز بٹ

نفرت انگیز تقاریراور فرقہ واریت پھیلانے سے سختی سے نمٹا جائے گا،پنجاب کو پر امن صوبہ بنانا حکومت کی اولین ترجیحی ہے ،نفرتیں کسی بھی معاشرے میں مستقل امن قائم نہیں رکھ سکتی ،نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت نے مختلف فلاحی پروگرامز شروع کیے ہیں‘پنجاب اسمبلی یوتھ کاکس کی جنرل سیکرٹری کی پر یس کا نفر نس

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) پنجاب اسمبلی یوتھ کاکس کی جنرل سیکرٹری و رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر ہر ممکنہ حد تک عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے،نفرت انگیز تقاریراور فرقہ واریت پھیلانے سے سختی سے نمٹا جائے گا،پنجاب کو پر امن صوبہ بنانا حکومت کی اولین ترجیحی ہے ،نفرتیں کسی بھی معاشرے میں مستقل امن قائم نہیں رکھ سکتی ،نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت نے مختلف فلاحی پروگرامز شروع کیے ہیں،نوجوانوں کی اصلاح کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں این جی او برگد کے تعاون سے منعقدہ پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کے ساتھ یوتھ کاکس کے وائس چیئر مین رانا منان خان ،میری گل اور بدگد کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر صبحہ شاہین موجود تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی میں منتخب اراکین اسمبلی کی حمایت انتہائی ناگزیر ہے۔

حکومت نفرت انگیز مواد کو ختم کرنے میں بہت سنجیدہ ہے اور شدت پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے اور قیام امن کے لیے نئے قوانین پر سختی سے عمل درآمدکروارہی ہے پنجاب اسمبلی کے اراکین مکمل طور پر اسکی حمائیت کرتے ہیں اور حکومت کی اس مہم کا بھر پور حصہ بن رہے ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے نوجوانوں کی ترقی کے لیے کام کرنے والی تنظیم برگد کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا ۔

برگد کی تکنیکی معاونت کا سراہتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ برگد کی اس پورے کام میں عمل درآمد ،بریفنگزاورپنجاب اسمبلی پیس کمیٹی کے حوالے سے قانون سازی پارلیمانی ممبرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی۔ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن کے قیام کے لیے کافی کام کیا ہے۔ آج اس ا مر کی ضرورت ہے کہ نوجوان اراکین اسمبلی قیام امن کے لیے کام کریں اور معاشرے میں تحمل اور برداشت کو فروغ دینے کے لیے جو کوششیں کی جارہی ہیں اسکی حمائت کریں۔

کستان اپنے خوشحال اور پرامن دور میں داخل ہو رہا ہے۔ اس کام کو جلداور یقینی بنانے کے لیے منتخب اراکین کو قانون سازی اور انتظامی امور کی نگرانی میں تیزی کا مظاہرہ کرناپڑے گا۔پریس کانفرنس کے آخر میںکرسمس کیک کاٹ کر قومی یکجہتی اور بین الذاہب ہم آہنگی کا پیغام دیااور مسیحی برادری کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی۔ایم پی اے مس میری گل نے مسیحی برادری اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :