فیصل آباد پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس

پنجاب سیٹیز گورنس امپرومنٹ پراجیکٹ پر عملدرآمد کی پیشرفت کاجائزہ لیا گیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) ڈویژنل کمشنر مومن آغا کی زیر صدارت فیصل آباد پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب سیٹیز گورنس امپرومنٹ پراجیکٹ پر عملدرآمد کی پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایم ڈی واساسید زاہد عزیز،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ یعقوب خان،ڈی ایم ڈی انجینئرنگ واسا خالد حسین،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رائے واجد علی،ای ڈی او ورکس عظیم گل،ڈائریکٹرکوآرڈینیشن واسا جبارانور،ای ڈی او فنانس مہر رمضان،ڈی اوبلڈنگز طاہر انجم،اے سی(جی)مہر شفقت اللہ مشتاق اور دیگر افسران کے علاوہ اربن یونٹ کے ماہرین اشتیاق احمد،محمداسلام ،محمد نعیم،محمد منیب،سید آصف گیلانی،گل حفیظ کھوکھر اورمصطفیٰ ستار نے شرکت کی۔

ڈویژنل کمشنر نے ورلڈ بینک کے تعاون سے چارسالہ پنجاب سیٹیز گورنس امپرومنٹ پراجیکٹ کے اہداف کے حصول کی پیشرفت کاجائزہ لیااور کہا کہ اگلے مرحلے میں اس پراجیکٹ کو مزید مربوط بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ڈیزاسٹرایمرجنسی رسپانس کے حوالے سے منصوبے بھی اس پراجیکٹ میں شامل کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ حقیقی شہری ترقی کویقینی بنایاجاسکے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ اس پراجیکٹ کے تحت 2013-14میں شہر کی مختلف سڑکوں وعمارات کی تعمیروبحالی،مختلف نوعیت کی مشینری کی مرمت وبحالی اورواسا کے منصوبوں سمیت 16سکیموں پر29کروڑ25لاکھ،2014-15میں 28منصوبوں پر33کروڑ38لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں جبکہ 2015-16میں جاری 52سکیموں پر 48کروڑ45لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں اوراب تک 82فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔اربن یونٹ کے ماہرین نے بتایا کہ پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے واسا کے گھریلو/کمرشل کنکشنز کے سروے کے علاوہ غیرقانونی کنکشنز کی نشاندہی اور میونسپل حدود میں پراپرٹی کے سروے سے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کمپلینٹ ممینجمنٹ سسٹم کے قیام،اسکی ورکنگ اورافادیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ایم ڈی واسا سیدزاہد عزیز نے بتایا کہ پنجاب سیٹیز گورننس امپرومنٹ پراجیکٹ کی بدولت واسا کے مختلف منصوبوں کی تکمیل میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔