Live Updates

تحریک انصاف فیصل آباد کے ورکرز سٹی تنظیم کے عہدیداران اور نومنتخب چیئرمینوں کی ضمیر فروشی کیخلاف پھٹ پڑے

پریس کلب کے سامنے مقامی قیادت کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ، عمران خان سے ضمیر فروشی کرنے والوں کو فوری طور پر پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ میں پارٹی پالیسی سے انحراف اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے چیئرمینز کی رکنیت معطل

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) تحریک انصاف فیصل آباد کے ورکرز سٹی تنظیم کے موجودہ عہدیداران اور نومنتخب چیئرمینوں کی ضمیر فروشی کیخلاف پھٹ پڑے۔پریس کلب کے سامنے مقامی قیادت کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ، ضمیرفروشی چیئرمینوں کے خلاف شدید نعرے بازی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ضمیر فروشی کرنے والوں کو فوری طور پر پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ، جبکہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ میں پارٹی پالیسی سے انحراف اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمینز کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے آن لائن کے مطابق تحریک انصاف فیصل آباد کے ورکرز سٹی تنظیم کے رہنما شہباز کسانہ ،شیخ عارف سیلمان،اختر محمود اور دیگر پریس کلب کے سامنا مقامی قیادت کے احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے مرکزی اور صوبائی قیادت سے کسی میئر کے الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دینے والوں کو فوری طور پر پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر پارٹی سے مخلص افراد کو تنظیم سازی کے عمل میں شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ورکرز کا کہنا تھا کہ سٹی تنظیم کے عہدیداران اور نومنتخب چیئرمینوں نے ضمیر فروشی کی انتہا کرتے ہوئے حق نواز کی شہادت کو نظر انداز کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دے کر پارٹی سے بھی غداری کی ہے ان ورکرز چیئرمین عمران خان کو اس ضمیر فروشی کرنے والوں کو فوری طور پر پارٹی سے نکال باہر کردینا چاہئے انہو ن نے کہا کہ ورکرز نے جن جذبات کا اظہار کیا ہے اُن کے تمام مطالبات کو پارٹی کے چیئرمین عمران خان کو پیش کئے جائیں گے۔

پارٹی ورکر گھبرائیں نہیں۔ انہیں عزت اور احترام دیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے غداری کرنے والوں کو پارٹی کے اندر رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔علاوہ ازیں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ میں پارٹی پالیسی سے انحراف اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمینز کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔

رکنیت معطل کا سامنا کرنیوالوں میں ممتاز علی چیمہ اور دیگر شامل ہیں۔ سٹی صدر ڈاکٹر اسد معظم کے مطابق میئر کے انتخاب کیلئے تمام چیئرمینز کو 21دسمبر کے روز ایک اجلاس میں مرکزی ترجمان نعیم الحق کا پیغام پہنچایا گیا تھا جس کے مطابق کوئی پی ٹی آئی چیئرمین مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ نہیں دے گا مگر ان چیئرمینز نے اس پیغام کو ہوا میں اڑاتے ہوئے نہ صرف مخالف امیدوار کو ووٹ دیئے بلکہ ممتاز علی چیمہ سمیت دیگر چیئرمینز رانا ثناء الله کے کیمپ میں بیٹھے رہے جس کا چیئرمین عمران خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ان سب کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جس کے بعد ممتاز علی چیمہ اور بائو یعقوب سمیت دیگر کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی کے چیئرمین ومرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے ویسٹ ریجن پنجاب کے صدر چوہدری اشفاق کی ہدایت کی ہے کہ ان سب کو شوکاز نوٹسز بھجوائے جائیں۔

انکوائری کمیٹی ان تمام محرکات کا جائزہ لے گی کہ پی ٹی آئی کے چیئرمینز نے نہ صرف میئر کے انتخاب بلکہ مخصوص نشستوں کے الیکشن میں بھی اپنے امیدواروں کو ووٹ کیوں نہیں دیئے تھے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ممتاز علی چیمہ کو تحریک انصاف کی جانب سے میئر اور لکی شاہ کو ڈپٹی میئر کا ٹکٹ جاری کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں انتخابی نشان بلا الاٹ ہوا تاہم الیکشن کے روز ممتاز چیمہ‘ ڈاکٹر حسن مسعود جو کہ سٹی تنظیم کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں انہوں نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے ن لیگ کو ووٹ کاسٹ کیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات