کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق صدور، اراکین کراچی پریس کلب راشد عزیز ، ساجد عزیز کے والد سید عزیز الدین کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق صدور اور اراکین کراچی پریس کلب راشد عزیز اور ساجد عزیز کے والد سید عزیز الدین کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

سید عزیز الدین مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مدنی مسجد عزیزآباد میں ادا کی گئی جس میں سینئیر صحافی ہمایوں عزیز، مقصود احمد یوسفی، قیصر محمود، اے ایچ خانزادہ ، سینئیر نائب صدر کے یو جے نعمت خان اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی، مرحوم کی تدفین یاسین آباد قبرستان میں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :