ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے دس لاکھ روپے کا چیک راولپنڈی لاک ڈائون کے دوران جاں بحق ہونے والے بچے کے والدین کے حوالے کر دیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے گزشتہ ماہ راولپنڈی لاک ڈائون کے دوران جاں بحق ہونے والے بچے کے والدین کو دس لاکھ روپے کا چیک دیا۔مسٹر اور مسز طاہر نے اسلام آباد میں وزیر مملکت سے امدادی چیک وصول کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری وزیر اعظم کی ہدایت پر تعزیت کرنے بچے کے گھر گئے تھے اور دس لاکھ روپے امداد دینے کا وعدہ کیا تھا۔چیک دینے کے موقع پر ایم ڈی بیت المال بیر سٹر عابد وحید شیخ بھی موجود تھے ۔ بچے کے والد ین نے اس مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :