سندھ رینجرز کی بلدیہ ٹائون میں کارروائی، ایم کیو ایم عسکری ونگ کے زیر استعمال اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) سندھ رینجرز کے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں کاروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم عسکری ونگ کے زیر استعمال اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیا ٹائون میں کاروائی کے دوران خالی پلاٹ میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں 3کلوشنکوف ،3بے بی کلاشنکوف ،2پسٹل،4 رپیٹراور666گولیاں شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے زیر استعمال تھا۔ ( م ن)