فرید آباد ‘گو ٹھ مجیب خان کھوسہ میں تھریشر میں دوپٹہ پھنسنے باعث خاتون شدید زخمی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:06

فرید آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) بلوچستان کے علاقے گو ٹھ مجیب خان کھوسہ میں تھریشر میں دوپٹہ پھنس جانے کے باعث خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز گو ٹھ مجیب خان کھوسہ ( باگڑ) میں شالی کیلئے تھریشر لگایا جارہا تھا کہ اس دوران وہاں موجود خاتون کا دو پٹہ تھریشر کے فائن بولٹ میں پھنس گیا اور وہ شدیدزخمی ہوگئیں جنہیں علاج کیلئے بی ایچ یو جھنڈ اتالاب لے جایاگیا ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی خاتون کو لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :