مسلم امہ حلب میں مظالم کا سلسلہ رکوائے ، انسانیت کی تذلیل پر اقوام متحدہ کا خاموش رہنا معنی خیز ہے، ڈاکٹر نثار احمد ملک

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:24

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) مسلم امہ حلب میں مظالم کا سلسلہ رکوائے ، انسانیت کی تذلیل پر اقوام متحدہ کا خاموش رہنا معنی خیز ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر نثار احمد ملک نے دفتر جماعت اسلامی میں ہفتہ وار ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا مسلم امہ کے ارباب اختیار حلب میں ظلم و ستم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور اس مقصد کے لیے شام کی حکومت پر دبائو ڈالیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا بچوں اور خواتین کو ظلم کا نشانہ بنانا انسانیت کی تذلیل ہے۔ اس پر اقوام متحدہ کی خاموشی معنی خیز ہے مسلم ممالک کی تنظیم اپنی آنکھیں کھولے اور موثر کردار ادا کرنے کے لیے خواب غفلت سے بیدار ہو۔ مسلم ممالک خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے اپنی اہمیت منوائیں اور شام میں ظلم رکوائیں انہوں نے کہا جماعت اسلامی 25 دسمبر کو دریا خان میں برما ، شام ، حلب کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے مظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :