بھکر، احمد نواز خان نوانی کے ضلعی چیئرمین منتخب ہونے کی خوشی میں پانچ من مٹھائی تقسیم

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:24

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) احمد نواز خان نوانی کے ضلعی چیئرمین منتخب ہونے کی خوشی میں نوانی یوتھ ونگ کے درینہ کارکن ملک دین دین محمد سلفی کی طرف سے فوارہ چوک میں پانچ من مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر سینکڑوں کارکنان کونسلرز یونین کونسلز چیئرمین اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود رھی کارکنان نوانی گروپ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے رہے جبکہ سابق صوبائی وزیر سعید اکبر خان نوانی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ جو لوگ یہ کہتے رہے کہ نوانی موسلم لیگ (ن) میں شامل نہیں ہو سکتے ہم شامل ہوئے بلدیاتی الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی جبکہ مدِ مقابل گروپ کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا جو چند سیٹوں پر ضلعی چیئرمینی کا دعویٰ کرتے رہے لیکن مخصوص نشستوں کے انتخاب میں بھی انہیں منہ کی کھانا پڑی ضلعی چیئرمین شپ کیلئے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کا دعویٰ کیا لیکن ہم نے کہا مخالفین ٹکٹ جمع نہیں کروا سکیں گے اور اسی ہی طرح ضلع بھکر اوپن رہا اللہ کے فضل اور عوام کی دعائوں سے نوانی گروپ نے ضلعی چیئرمین شپ بھاری اکثریت سے جیت لی جبکہ میونسپل کمیٹی دریا خان اور بھکر کیلئے جب ہم سے ٹکٹ کے حوالہ سے مشاورت کی گئی تو ہم نے واضح کہا کہ ہمارے مخالفین کو ٹکٹ دے دیئے جائیں ہمیں کوئی اعتراض نہ ہے نوانی گروپ عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہے اور آج بھی اسی وژن پر سیاست کررہا ہے ہمارے سیاسی مخالفین ضلع بدر ہو چکے ہیں دو سالوں سے عوام کو بے وقوف بنانے والے اپنے انتخابی نشان فریج میں ہی محصور ہو چکے ہیں نوانی گروپ کی بیساکھی سے ایم این اے منتخب ہونے والا ایک ہی یونین کونسل تک محدود ہو کر رہ گیا ہے ضلع چیئرمین احمد خان نوانی کا اقتدار نہیں بلکہ عوام کا اقتدار ہو گا انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں عوام ضلع سے نوانی گروپ کو کلین سویپ کروائے گی قبل ازیں فواری چوک پہنچنے پر سعید اکبر خان نوانی کا والہانہ استقبال کیا گیا اس موقع پر کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا نوٹ نچھاور کئے اور اپنے قائدکو ہار بھی پہنائے ۔