مردم شماری پر واویلہ کرنے والے 98 میں مردم شماری کے حق میں تھے آج مخالفت کی جا رہی ہے ،نواب ایاز خان جو گیزئی

عوام کو دھوکے میں رکھنے کی کوشش کی جار ہی ہے اب وقت آگیا پشتون بلوچ صوبے میں برابری کی بنیاد پر حقوق کی تقسیم ہو مردم شماری وقت کی ضرورت بن چکی ہے، صوبائی وزیر پی ایچ ای

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء پشتون قومی جرگے کے کنو نیئر صوبائی وزیر پی ایچ ای نواب ایاز خان جو گیزئی نے کہا کہ مردم شماری پر واویلہ کرنے والے 98 میں مردم شماری کے حق میں تھے آج مخالفت کی جا رہی ہے عوام کو دھوکے میں رکھنے کی کوشش کی جار ہی ہے اب وقت آگیا ہے کہ پشتون بلوچ صوبے میں برابری کی بنیاد پر حقوق کی تقسیم ہو مردم شماری وقت کی ضرورت بن چکی ہے پشتونخوامیپ سمیت تمام سیاسی جماعتیں مردم شماری کے حق میں ہے اور کسی بھی صورت مردم شماری کو منسوخ نہیں کیا جائیگا اقتصادی راہداری منصوبے پر پشتونوں کو ان کا حق ملناچا ہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتون آباد اولسی جرگے سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اور سابق سینیٹر عبدالرئوف لالا، یوسف خان کاکڑ، عارف خان خروٹی، حاجی امیر خان ، شکور افغان، نصیب اللہ نیازی ودیگر نے خطاب کیاپشتون قومی جرگے کے کنو نیئر نواب ایاز خان جو گیزئی نے کہا کہ پشتون بلوچ صوبے میں پشتون اور بلوچ اپنے اپنے علاقوں میں آباد ہے دنیا کے کسی بھی قانون میں مہا جرین مردم شماری میں شمار نہیں کئے جا تے اور جو لوگ مہا جرین کا نام لے کر اپنی سیاسی ساکھ کو زندہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں وہ مہا جرین کا نام لے کر مردم شماری کی مخالفت کر رہے ہیں1998 میں صوبے میں سب سے زیادہ مہا جرین آباد تھے اس وقت مردم شماری کیوں کی گئی اب اس لئے مردم شماری کی مخالفت کی جا رہی ہے کہ وہ صوبے میں اپنی سیاست کو زندہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ پشتون سیاسی ومذہبی جماعتیں موجودہ صورتحال میں متحد ہو کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں پشتون قوم گزشتہ کئی عرصے سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا شکار رہے ہیں اور اب تک بم دھماکوں، خودکش حملوں میں پشتون کے تعلیم یافتہ طبقے کو نشانہ بنایا گیا اور پشتونوں کے نام پر مفادات کوئی اور لے رہے ہیں پشتونخوامیپ نے اقتدار میں آکر پشتون قوم کو روزگارکے مواقع فراہم کئے اور صوبے میں پشتون بلوچ کے برابری کے لئے پشتونخوامیپ نے ہمیشہ آواز بلند کی آج وقت آگیا ہے کہ پشتون قوم ایک سیال قوم کی حیثیت سے زندگی بسر کر رہے ہیں سابق سینیٹر عبدالرئوف لالا نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر سب سے پہلے پشتونخوامیپ نے سینیٹ میں آواز بلند کی اور پشتونخوامیپ کے جمہوری اور پرامن سیاسی ماحول کی وجہ سے آج اقتصادی راہداری میں پشتونوں کو اپنا حصہ دیا گیا پشتونخوامیپ ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :