میونسپل کمیٹی راجہ جنگ میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں کانٹے دار مقابلہ

مسلم لیگ ن کے ایک ووٹر کا ووٹ کینسل ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کر لی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:24

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) میونسپل کمیٹی راجہ جنگ میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں کانٹے دار مقابلہ، مسلم لیگ ن کے ایک ووٹر کا ووٹ کینسل ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کر لی، تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی راجہ جنگ کے الیکشن میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں کانٹے دار مقابلہ ہوا، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیدواروں نے 9,9ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا ایک وووٹ کینسل ہو گیا جس کہ وجہ سے چوہدری الطاف چیئرمین اور امجد علی عابدوائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔