ْقصور، سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری الیاس خاں ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:24

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب و سابقہ ایم پی اے حلقہ پی پی175چوہدری الیاس خاں ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل،میاںنواز شریف، میاں شہباز شریف، حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک اور حلقہ کی بہترین کیلئے کام کریں گے، گفتگو، تفصیلات کے مطابق سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب و سابقہ ایم پی اے حلقہ پی پی175چوہدری الیاس خاں ن لیگ کی اعلی قیادت سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا، انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شیریف، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف، و حمزہ شہباز شریف پاکستان کو ترقی کی راہ گامزن کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ہم ان کی قیادت میں ملک اور حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، چوہدری الیاس خاں نے سابقہ جزل الیکشن میں آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور دوسرے نمبر پر رہے۔

متعلقہ عنوان :