مسیحی برادری محب وطن لوگ ہیں ،ان کی ملک سے محب وطنی کسی سے کم نہیں ،سینیٹر کامران مائیکل

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر قانونی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ مسیحی برادری محب وطن لوگ ہیں ان کی ملک سے محب وطنی کسی سے کم نہیں ہے تاہم مذاہب مختلف ہیں۔ انہوں نے گزشتہ شب ایوان صدر میں کرسمس کی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایوان صدر میں کرسمس کی تقریب کے انعقاد پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایوان صدر میں کرسمس منانے کے خوبصورت روایات کو برقرار رکھا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے ہندوئوں کے تہوار دیوالی کے موقع پر کیک کاٹنا ایک اچھا شگون ہے موجودہ حکومت بلا مذہب رنگ و نسل سب کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔ انہوں ہنے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پاکستان کے امن کے مظہر ہیں ان کی قیادت ملک ترقی کی جانب گامزن اور دہشت گردی کا خاتمہ یقینی ہوگیا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :