نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے دہشت گردی دم توڑ دی ہے‘صدر ممنون

دہشت گردی اور انتہا پسندی کیلئے نیشنل ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ہے‘ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا،ایوان صدر میں کرسمس کے حوالے سے تقریب سے خطاب

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے دہشت گردی دم توڑ ڈی گئی ہے‘ دہشت گردی اور انتہا پسندی کیلئے نیشنل ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ہے‘ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔ گزشتہ شب ایوان صدر میں کرسمس کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں وزیراعظم نواز شریف‘ وفاقی کابینہ کے وزراء ‘ سول و ملٹری حکام ‘ تمام اقلیتوں بالخصوص عیسائیوں کی قیادت نے تقریب میں شریک تھی۔

اس موقع پر کرمس کیک بھی کاٹا گیا ۔ کرسمس کے خطبے اور دعائیں بھی پڑھی گئیں۔ بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایوان صدر میں آج کی کرسمس کی تقریب مسیحی برادری سے ہم آہنگی کا مظہر ہے۔ ریاست ‘ حکومت اور قانون کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں کرسمس منانا اسی درخشندہ ہے اچھے معاشرے کی پہنچان ہے جو پاکستانی پرچم سے ظاہر ہوتا ہے یہ دنیا بھر مین تمام مذاہب رکھنے والوں کی ترجمانی کرتی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے تمام قلیتوں کی عبادتگاہوں کی تعمیر و تزئین کا کام جاری رہے گا اس کے علاوہ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے کمیٹیاں نتیجہ خیز کام کرتی ہیں۔ پارلیمنٹ میں تمام اقلیتوں کیلئے نشستیں رکھی ہوئی ہیں اقلیتوں کے حقوق کو یقینی طور پر تحفظ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت بھرپور کارروائیوں کے نتیجے میں کراچی ‘ بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں امن بحال ہوگیا ہے۔ انہوںنے دہست گردوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں۔ دہشت گردوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کارروائی جاری رہے گی۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :