ایچ ای سی سے منظور ی کے بعد یونیورسٹی آف سرگودھا سب کیمپس بھکر نے وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم میں براہ راست شامل ہونے کا سنگ میل بھی عبور کرلیا ، عابد بن شاکر

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:27

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) ترجمان سرگودھا یونیورسٹی بھکر کیمپس عابد بن شاکر نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور ی کے بعد یونیورسٹی آف سرگودھا سب کیمپس بھکر نے وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم میں براہ راست شامل ہونے کا سنگ میل بھی عبور کرلیاہے۔

(جاری ہے)

اب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھکر کیمپس کے طلبا اور طالبات اپنی رجسٹریشن ڈائریکٹ کرسکتے ہیں۔

کیونکہ الحمداللہ ہائرایجوکیشن کمیشن کی منظور شدہ یونیورسٹیز میں یونیورسٹی آف سرگودھا بھکر کیمپس کا نام منظور ہو گیا ہے۔ بھکر کیمپس کے طلبا اور طالبات ڈائریکٹ خود کو ایچ ۔ای۔سی کی ویب سائٹ پر رجسٹرڈکرواسکتے ہے۔جس کے لئے ڈاکٹر زاہد حسین چوہان ڈائریکٹر بھکر کیمپس کی خدمات ہمیشہ روشن الفاظ میں یاد رکھی جائے گی

متعلقہ عنوان :