جمعیت آئندہ بھی طلبہ کے حقو ق کے لیے ہر میدان میں کوشاں رہے گی، حافظ اختر آکاش

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:27

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) گزشتہ روز اسلامی جمعیت طلبہ کا سترواں یوم تاسیس پورے ملک کی طرح بھکر میں جوش و خروش سے منایا گیا۔اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جمعیت آئندہ بھی طلبہ کے حقو ق کے لیے ہر میدان میں کوشاں رہے گی۔ اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ضلع بھکر حافظ اختر آکاش نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمیعت کی جدو جہد تعلیمی اداروں سے میدان عمل تک مثالی ہے۔

جمعیت ہر دور میں طلبہ کے حقو ق کے لیے عملی طور پر موجود رہی۔

(جاری ہے)

اسلامی جمعیت طلبہ سیاست ، ادب، معاشیات، معاشرت غرضیکہ ہر شعبہ زندگی میں موثر افراد کی تیاری کے لیے ایک نرسری ہے، جس نے ملک کے تعلیمی اداروں میں مثبت سرگرمیوں کو پروان چڑھا کر تعلیمی اداروں کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ جبر کے ہر دور میں آہنی عزم کے ساتھ ہر عفریط کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی رہی۔ انہوںنے کہا کہ آج شب یوم تاسیس کے سلسلہ میں ایک بڑی تقریب جوہرآباد دارالسلام میں منعقد کی جارہی ہے، جس میں بھکر سمیت پوری ڈویثزن سے کارکنان جمعیت کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :