اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہی نہیں مکمل ذمہ داری بھی ہے،علی اخترسیف اللہ

مسیحی بھائیوں کی کرسمس کی خوشیوں میں ہم برابر کے شریک ہے، اسسٹنٹ کمشنر بھکر

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:27

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہی نہیں مکمل ذمہ داری بھی ہے مسیحی بھائیوں کی کرسمس کی خوشیوں میں ہم برابر کے شریک ہے ان خیالات کا اظہارعلی اخترسیف اللہ اسسٹنٹ کمشنر بھکر نے کرسچن کالونی بھکر میں کرسمس کے سلسلہ میں کیے گئے انتظامات کے سلسلہ میں مسیحی بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کرسمس کا تہوار مسیحی بھائیوں کے لیے بھرپور خوشیوں کا دن ہے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں ہم اسی طرح سے شامل ہیں جس طرح مسلمان اپنے تہواروں میں مسیحی بھائیوں کی شمولیت کودیکھتے ہیں انہوں نے کہا مملکت پاکستان کے حصول میں مسیحی بھائیوں کا بھرپور کردارر ہا ہے ملک میں کوئی بھی لمحہ ہو مسیحی برادری مسلمانوں کے شانہ بشانہ ملک کی ترقی کے لیے بھرپور کردار اداکررہی ہے جس کے لیے مسیحی برادری مبارکباد کی مستحق ہے انہوں نے کہا کہ بھکر تحصیل میں مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں جس کے تحت ہر قسم کی مذہبی آزادی اور عبادات کی رسومات کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :