جمعیت علماء اسلام سٹی سکھر کے زیر اہتمام برما‘ حلب اور شام میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف ریلی کا انعقاد

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) برما، حلب اور شام میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف جمعیت علماء اسلام سٹی سکھر کے زیر اہتمام کارکنان کی بڑی تعداد نے جے یو آئی کے رہنمائوں مفتی سعود افضل ہالیجوی ، مولانا صالح اندھڑ و دیگر کی قیادت میں مدرسہ منزل گاہ سے پریس کلب تک ریلی نکالی شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں برما ، حلب اور شام میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف تحریری پلے کارڑ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی پریس کلب پہنچے پر ایک جلوس کی کی شکل اختیار کر گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا اس موقع پر جے یو آئی کے مذکورہ رہنمائوں نے کہنا تھا کہ حلب ، برما اور شام میں مسلمانوں کا قتل عام انتہائی افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیمں برما ، حلب اور شام میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آواز بلند کریں جبکہ دوسری جانب جمعیت علماء اسلام تعلقہ لکھی غلام شاہ کی جانب سے بھی کارکنان کی بڑی تعداد نے مولانا عبداللہ مہر ، حافظ رفیق احمد شر ، مولانا تاج محمد مہر و دیگر عہدے داروں کی قیادت میں یوسی جہاں خان سے احتجاجی ریلی نکالی اور برما ، حلب اور شام میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ مسلمانوں کے قتل عام کا نوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :