سندھ میں ججز کی بھرتی میرٹ پر کی جا رہی ہے ‘کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا ‘ہم نے اہل لوگوں کیلئے ججز کی نشستیں خالی چھوڑ دی ہیں جو محنت کرکے آئے گا اس کو اہلیت کی بنیاد پر جج مقرر کیا جائے گا ‘از خود نوٹس لینا سندھ ہائی کورٹ کا اختیار نہیں ہے یہ اختیار صرف سپریم کو رٹ کے پاس ہے

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید سجاد علی شاہ کا مختلف تقریبات سے خطاب

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید سجاد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ججز کی بھرتی میرٹ پر کی جا رہی ہے اس سلسلے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اس لیے ہم نے اہل لوگوں کے لیے ججز کی نشستین خالی چھوڑ دی ہیں جو محنت کرکے آئے گا اس کو اہلیت کی بنیاد پر جج مقرر کیا جائے گا از خود نوٹس لینا سندھ ہائی کورٹ کا اختیار نہیں ہے یہ اختیار صرف سپریم کو رٹ کے پاس ہے ،وہ گھوٹکی ، پنو عاقل اور میرپور ماتھیلو میں مختلف تقریبات سے خطاب کررہے تھے ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کا چپہ چپہ ہمیں عزیز ہے تمام اضلاع میں ہمارے لیے کوئی فرق نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ وکلائ کے جائز مسائل حل کیے جا ئیں گے یہاں پر آکر جو محبت ملی اس کے با رے میں سوچا بھی نہیں تھا چیف جسٹس نے پنو عاقل مین جو ڈیشل کملیکس کا سنگ بنیاد رکھا گھوٹکی اور میرپورماتھیلو میں بارز سے خطاب کیا چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتطامات رہے ۔

متعلقہ عنوان :