شکار پور ‘ٹرک اور مسافر کوچ میں خونی تصادم ‘4 افراد جاں بحق ‘15 زخمی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:29

شکار پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) صوبہ سندھ کے شہر شکار پور میں خان پور بائی پاس کے قریب رات گئے ٹرک اور مسافر کوچ کے تصادم میں چار افراد جاں بحق جبکہ دیگر 15 زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ شکار پور میں خان پور بائی پاس کے قریب جیکب آباد سے کراچی آنے والی کوچ کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی۔

(جاری ہے)

جیکب آباد سے کراچی جانے والے مسافر بس سے تیز رفتارٹرک کے تصادم کے بعدکوچ میں آگ بھڑک اٹھی،حادثے میں تین افرادموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔خان پور بائی پاس میں ہونے والے حادثے میں متعدد زخمی بھی ہوئے جنہیں شکار پور اسپتال منتقل کردیا گیاجس کے بعد ایک مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔واضح رہے کہ رواں سال اگست میں سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے قریب کراچی سے شہداد کوٹ جانے والی بس بے قابو ہوکر ٹریلر سے ٹکراگئی تھی جس کے نتیجے میں 9افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :