ْڈیرہ،سہ روزہ پولیو این آئی ڈی مہم اختتام پذیر،3لاکھ 10 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مکمل

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:33

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) سہ روزہ پولیو این آئی ڈی مہم اختتام پذیر،تین لاکھ دس ہزار بچوں کے ہدف میں 100%مکمل ،عدم دستیاب بچے اور ضلع سے باہر بچے اگلے مہم کیلئے اہداف میں شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیو سہ روزہ مہم ڈی سی ڈیرہ اور ڈی پی او کی نگرانی میں محکمہ صحت نے اپنے تین لاکھ دس ہزار بچوں کے ہدف کا حصول ممکن بنایا۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کیساتھ ساتھ محکمہ تعلیم ، محکمہ مال یونین کونسل سیکرٹیریز اور محکمہ پولیس قریب قریب شامل رہی۔ یاد رہے کہ ای پی آئی کوآرڈینیٹر ایک بار پھر مہم میں شامل نہ تھے اور نیشنل پروگرام کوآرڈینیڑ ڈاکٹر ملک قمر اقبال نے عارضی طور پر اس عہدے کا چارج سنبھال کہ کام کیا۔

متعلقہ عنوان :