بشام، کوہستان کے علا قہ سازین کے قریب ٹریفک حادثہ ، نوجوان جاں بحق، ایک شدید زخمی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:33

بشام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) کوہستان کے علا قہ سازین کے قریب ٹریفک حادثہ ، نوجوان جاں بحق، فواد علی شدید زخمی، جاں بحق ہو نے والے محسن کو آبائی قبرستان چکیسر میں آج سپرد خا ک کر دیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے رہائشی محسن اور ان کے ساتھی فواد علی گلگت میں گاڑی فرو خت کر نے کی غرض سے جار ہے تھے کہ داسو سے چند کلو میٹر کی مسافت پر سازین کے قریب حادثے کے نتیجے میں نوجوان محسن جاں بحق ہو گئے جبکہ دوسرا ساتھی فواد علی شدید زخمی ہو گئے ،حادثے کی اطلا ع ملتے ہی مقامی لوگ جا ئے حادثہ پر پہنچ گئے اور دوسرے زخمی ساتھی فواد علی کو ابتدائی طبی امداد کیلئے آر ایچ سی داسو منتقل کر دیا گیا جہاں سے مزید علا ج معالجے کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔

تاہم جاں بحق ہو نے والے محسن کو آبا ئی گاؤں چکیسر روانہ کر دیا گیا جہاں پر آج ان کی نماز جنازہ ادا کی جا ئے گی۔