ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور محمد رئوف خان اور جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اقبال خان کاسنٹرل جیل پشاور کا دورہ

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور محمد رئوف خان اور جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور محمد اقبال خان نے جمعہ کے روزسنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیااور 33ملزان جو کہ معمولی نوعیت کے کیسز میں تھے کو نمٹایااور کراچی کی ایک لڑکی کی فوری رہائی کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

جیل تعمیراتی کام کے بارے میں مسعود الرحمن سپرنٹنڈنٹ جیل پشاور نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کو تفصیلی بریفنگ دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔اس موقع پر امجد علی مروت صدر پشاور بار ایسوسی ایشن بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :