وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت محکمہ اعلیٰ تعلیم کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) محکمہ اعلیٰ تعلیم کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم اور اطلاعات مشتاق احمد غنی کی صدارت میں جمعہ کے روز پشاور میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم سید ظفر علی شاہ،کمیٹی کے اراکین اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں یونیورسٹیوں اور کالجز کے مختلف امور خصوصاً موجودہ صوبائی حکومت کی کئی اصلاحات،تعلیمی اداروں کی استعداد کار،اساتذہ کی تربیت،دو سالہ اور پانچ سالہ پلان،18ویں ترمیم کے بعد درپیش مسائل او رذمہ داریوں،کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنس کالجز،وائس چانسلرز کی تقرریوں،2012میں کی گئی ترمیم پر عمل درآمد،یونیورسٹیوں کو تحقیقی اور فنی علوم کے فروغ کے حامل بنانے اور ان کے نظام میں شفافیت پیدا کرنے اور تعلیم سے متعلق مسائل کے حل کے لئے کالج کونسل،جائنٹ مینجمنٹ کونسل اور پراونشل مینجمنٹ کونسل کے پہلو?ں پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور شرکائ اجلاس نے اس بارے اپنی آراء پیش کیں۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بہتری لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہ کوشش ہے کہ یہ ادارے عوامی امنگوں کے مطابق اپنی خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کو ایسے جدید علوم سے روناش کرانے کی ضرورت ہے جس کے بل بوتے پر مستقبل میں وہ اپنے لئے بہتر روزگار کے ساتھ ملک و قوم کی احسن طریقے سے خدمت کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی تربیت اور تعلیمی نظام کو معیاری اور شفاف بنانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مثالی اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے اجلاس کے شرکاء شبلی فراز،مشرف،عارف نظیراقبال،ڈاکٹر خالد خان اور لطف اللہ کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں موجودہ ضرورتوں سے ہم آہنگ کرنے سے متعلق آراء اور تجاویز کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :