خطے میں امن کی خاطر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے انگلی تک نہیں کاٹی ، بطور وزیراعلیٰ دہشت گردی کیخلاف پانچ سال تک موت سے کھیلتا رہا ،ہمارے سینکڑوں کارکنوں نے خون کے نذرانے دیے، سرخ جھنڈے کی سیاست انگریزوں ،خودکش حملوں اورآمروں نے ختم نہیں کی،اے این پی کے خاتمے کے خواب دیکھنے والوں کوچیلنج کرتاہوں کہ وہ آکر میدان میں ہمارا مقابلہ کریں ،موجودہ وزیراعلیٰ سیاسی خانہ بدوش ہیں جس بھی پارٹی میں رہے کڑا وقت آنے پر سب سے پہلے کشتی سے چھلانگ لگائی

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اورسا بق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی کا شمولیتی اجتماع سے خطا ب

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اورسا بق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ اس خطے میں امن کی خاطر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے انگلی تک نہیں کاٹی ہے ، وہ بطور وزیراعلیٰ دہشت گردی کے خلاف پانچ سال تک موت سے کھیلتا رہا ہمارے سینکڑوں کارکنوں نے خون کے نذرانے دیے، سرخ جھنڈے کی سیاست انگریزوں ،خودکش حملوں اورآمروں نے ختم نہیں کی،اے این پی کے خاتمے کے خواب دیکھنے والوں کوچیلنج کرتاہوں کہ وہ آکر میدان میں ہمارا مقابلہ کریں وزیراعلیٰ سیاسی خانہ بدوش ہیں جس بھی پارٹی میں رہے کڑا وقت آنے پر سب سے پہلے کشتی سے چھلانگ لگائی ہے۔

وہ جمعہ کی شام یونین کونسل گلی باغ چکڑو پل میں شمولیتی اجتماع سے خطا ب کررہے تھے جس کی صدارت رشید بلند خیل نے کی اس موقع پر 400سے زائد افراد نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیاضلع ناظم اورپارٹی کے ضلعی صدر حمایت اللہ مایار ، صوبائی نائب صدر جاوید یوسفزئی ،جنرل سیکرٹری لطیف الرحمان ،سابق امیدوار اسمبلی علی خان،شازیہ اورنگ زیب ، افتخار بلند خیل ،تحصیل کے جنرل سیکرٹری عمران ماندوری ،یوسف خان بلند خیل اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

امیرحیدرخان ہوتی نے شمولیت اختیارکرنے والوں کو مبارک باددیتے ہوئے کہاکہ آج نوازشریف اور عمران خان وزرات عظمیٰ کے چکر میں پھررہے ہیں لیکن انہیں اللہ تعالیٰ کی رضا کے بعد پختون قوم کے اتحاد اتفاق پر انہتائی خوشی ہوتی ہے وہ پختونوں کے اتحاد اور یکجہتی کے لئے میدان میں نکلے ہیں۔ امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ آج عمران خان اورپرویز خٹک اے این پی کے خلاف منفی پروپیگنڈے کررہے ہیں کہ گویاہم نے پختونوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔

انہوںنے کہاکہ اے این پی نے صوبے کو نام کی شناخت دی ، اپنے دورحکومت میں مرکز سے 110ارب بقایاجات وصول کئے گلی گلی اور قریہ قریہ ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے ہمارے دور میں ہسپتالوں سکولوں ،سڑکوں کے ساتھ ساتھ مساجد اور عیدگاہوں کی خدمت کا سلسلہ جاری تھا موجودہ حکومت سے نئے منصوبے شروع کرنا تو درکنار پرانے منصوبے مکمل نہیںہورہے یہی وجہ ہے کہ وہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگائی جارہی ہیں تاہم پختون عوام نام نہاد تبدیلی والوں کی اصلیت جان چکے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنے دور میں دس یونیورسٹیاں بنائیںآج وزیراعلیٰ پرویز خٹک جس سڑک پر اپنے گھر جارہے ہیں وہ بھی ہم نے بنائی ہے۔اے این پی کے صوبائی صدر نے کہاکہ پرویز خٹک کو نہیں بھولنا چاہئے کہ عمران خان کو کینسر ہسپتال کے لئے اراضی نہیں مل رہی تھی ہماری حکومت نے انہیں70کروڑ کی زمین مفت فراہم کی۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے دورحکومت میں خزانہ بھراتھا آج صوبائی حکومت باہر سے 70کروڑ ڈالر قرضے لے رہی ہے غریب سرکاری ملازمین کی پنشن فنڈز سے حکومت چلانے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

انہوںنے وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پرویز خٹک میرے ساتھ چارسال تک کابینہ میں وزیررہے ہیں انہیں وہ خوب جانتے ہیں پرویزخٹک سیاسی خانہ بدوش ہیں اپنے کپڑوں سے زیادہ انہوںنے سیاسی پارٹیاں تبدیل کی ہیں لیکن جب بھی کڑا وقت آیاہے وہ اپنی پارٹی کی کشتی سے چھلانگ لگالیتاہے اوراگر عمران خان پر بھی کڑا وقت آیاتو کشی سے سب سے پہلے چھلانگ لگانے والا پرویز خٹک ہی ہوں گے۔

اے این پی کے صوبائی صدر نے کہاکہ کپتان وزیراعظم بننے کے لئے بے تاب ہیں اورپنجاب کی سیاسی کشتی میں مصروف ہیں انہیں خیبرپختون خوا کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ دھرنے صرف اور صرف وزارت عظمی کے خواب پورا کرنے کے لئے دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سے خیبرپختون خوا کے عوام نالاں ہوچکے ہیں کیونکہ پختون قوم کے ساتھ جتنے بھی وعدے کئے گئے تھے ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود کوئی بھی وعدہ پورانہیں کیاگیا اوراب پختون قوم مزید عمران خانی کے حق میں نہیں بلکہ وہ باچاخانی چاہتی ہے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ 2018کے انتخابات میں کامیابی اے این پی کی ہوگی اور تمام صوبے کے اختیارات بنی گالہ سے واپس لے کر دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :