وزن گھٹانے والی دوا الٹا اثر کر گئی، اداکارہ حمیما ملک کی بہن کی حالت غیر

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 دسمبر 2016 19:37

وزن گھٹانے والی دوا الٹا اثر کر گئی، اداکارہ حمیما ملک کی بہن کی حالت ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23دسمبر2016ء) وزن گھٹانے والی دوا کے الٹے اثر کے باعث اداکارہ حمیما ملک کی بہن کی حالت غیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ حمیما ملک کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ کی گئی ہے جس نے سب کا دل دہلا کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

حمیما کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کی 22 سالہ بہن کو ایک دوا ساز کمپنی کی جانب سے خصوصی طور پر وزن گھٹانے کی دوا بطور تحفہ بھیجی گئی۔

ان کی بہن نے جیسے ہی وہ دوا لی تو ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ تمام دن طبیعت خراب رہنے کے بعد ان کی حالت مزید خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا اور ان کی بہن کی حالت تشویشن ناک رہی۔ تاہم اللہ کا شکر ہے کہ بے تحاشہ پیسہ خرچ کرنے کے بعد ان کی بہن کی حالت سنبھل گئی۔ حمیما کا کہنا ہے کہ اگر ان کی بہن کو کچھ ہو جاتا تو وہ مذکورہ کمپنی کو کسی صورت نہ چھوڑتیں۔

وزن گھٹانے والی دوا الٹا اثر کر گئی، اداکارہ حمیما ملک کی بہن کی حالت ..