پشاور، باڑہ سے ایچ ایم سی لائے گئے تمام سات بچے صحت یاب،گھروںکو سہی سلامت بھیج دئیے گئے : ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) ڈائریکٹرہیلتھ سروسزفاٹاڈاکٹرجوادحبیب خان نے کہا کے خیبرایجنسی بارہ تحصیل کے شلوبر علاقہ سے حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) لائے گئے تمام سات بچے صحیح سلامت گھربھیج دیے گئے ہیں ۔ جاری تحقیقات کی ابتدائی اطلاعات بتاتے ہوئے ڈاکٹرجوادحبیب خان نے کہا کے گھبراہٹ میں حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) لائے گئے سات بچے صحت یاب ہو چکے ہیں اورہسپتا ل انتظامیہ نے انہیں گھربھیج دیا ہے ۔

ان میں سے کسی بچے میں بھی انسداد پولیو ویکسین کے منفی اثرات نہیں پائے گئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ باڑہ خیبرایجنسی کے علاقے شلوبرسے اٹھائے گئے انسداد پولیو ویکسین قابل استعمال اور ٹھیک تھے۔ کوئی بھی انسداد پولیو ویکسین ایکسپائیر (expire) یا خراب نہیں تھی۔ڈائریکٹرہیلتھ سروسزفاٹانے کہ انسدادپولیوویکسین محفوظ ترینویکسین اور یہ کبھی بھی علاقائی ، قومی یا عالمی سطح پر بچوںکی موت کی وجہ نہیں بنی۔ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسیایشن (پی پی ای) کے نائب صدرڈاکٹر باور شاہ نے اس معاملے پراپنی رائے دیتے ہوئے بتایا انسداد پولیو ویکسین پلوانے سے قوت مدافعت بڑھتی ہے جو جنگلی پولیو وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھتی ہے، اور یہ کبھی بھی کسی بیماری یاموت کی وجہ نہیں بنی ۔

متعلقہ عنوان :