سابق صد وطن واپسی کے بعد سیاسی طور پر دوبارہ متحرک ہو گئے

جلد سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں کرکے گرینڈ الائنس کی تشکیل اور ملک کی سیاسی صورت حال پر مشاورت کریں گے

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری وطن واپسی کے بعد سیاسی طور پر دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں ۔ وہ جلد جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق ، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر قومی سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کا سلسلہ شروع کریں گے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر اپنے قیام کے دوران اہم سیاسی رہنماؤں سے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی تشکیل اور ملک کی سیاسی صورت حال پر مشاورت کریں گے ۔ سابق صدر پارٹی رہنماؤں سے پیپلز پارٹی کے چار مطالبات پر حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کریں گے جبکہ 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں منعقدہ عوامی جلسہ عام میں ممکنہ طور پر حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے انہیں اعتماد میں لیں گے ۔ سابق صدر 25 تاریخ کو لاڑکانہ کے لیے روانہ ہو سکتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے بعض حلقے سابق صدر کی 27 دسمبر کے بعد روانگی کا امکان بھی ظاہر کر رہے ہیں ۔ #