آصف علی زرداری نے خصوصی بم پروف ٹرک پر کھڑے ہوکر خطاب کیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جمعہ کو وطن واپسی کے موقع پر استقبال کے لیے آنیو الے شرکاء سے خطاب کے لیے خصوصی بم پروف ٹرک پر کھڑے ہو کر خطاب کیا۔ اسی ٹرک پر بلاول بھٹو زرداری نے رواں سال 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر منعقدہ ریلی سے خطاب کیا تھا۔

اس سے قبل یہ ٹرک 2 سال قبل مزار قائد سے متصل گرائونڈ میں پیپلز پارٹی کے عوامی جلسے میں بھی استعمال کیا گیا۔ 18 اکتوبر ٹرک پر پاکستان کا قومی پرچم اور پارٹی پرچم لہراے گئے ۔اسٹیج کے سامنے موجود پینا فلیکس کے بڑے بینر پر پاکستان کے چاروں صوبوں کی زبانوں میں آصف علی زرداری کے لیے استقبالیہ نعرے درج تھے ۔جن میں بلوچی زبان میں ’’وش آتکے‘‘ ، پشتو میں’’ پخیر راغلے ‘‘، پنجابی میں ’’ جی آیا نوں‘‘ اور سندھی زبان میں ’’بھلی کرے آیا‘‘درج تھے جبکہ بینر پر وسط حصہ میں اگلی باری پھر زرداری کا نعرہ تحریر تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسٹیج سے آصف علی زرداری کے استقبال کے لیے تیار کردہ خصوصی نغمے بھی چلائے گئے ۔جس میں ایک نغمہ کے بول تھے کہ ’’ اونچی تیری پرواز ہے، آصف علی زرداری ،آصف علی زرداری ، بازی کبھی نہ ہاری‘‘ جبکہ ایک نغمہ شرکاء میں خاصا پسند کیا گیا جس کے بول ’’ خطروں کا کھلاڑی زرداری ‘‘ شیروں کا شکاری سب پہ بھاری‘‘ تھے اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کا تاریخی اور روایتی نغمہ ’’ بجا تیر‘‘ بھی چلا گیا ۔

متعلقہ عنوان :