آصف زرداری کے جلسہ گاہ پر اولڈ ٹرمینل سے اسٹار گیٹ تک سڑک کے دونوں طرف اسپیکر لگائے گئے ،پارٹی پرچموںاور مختلف بینر ز سے سجایا گیا تھا

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ڈیڑھ سال بعد وطن واپسی کے موقع پر کراچی ایئر پورٹ اولڈ ٹرمینل پر جلسہ کا انعقاد کیا گیا ،اسٹار گیٹ سے اولڈ ٹرمینل جانے والی سڑک پر جلسہ کا انتظام کیا گیا اور اولڈ ٹرمینل سے اسٹار گیٹ تک سڑک کے دونوں طرف اسپیکر لگائے گئے تھے اور سڑک کو پارٹی پرچموںاور مختلف بینر ز سے سجایا گیا تھا ۔

آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے موقع پر جلسہ کا انتظام پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے کیا گیا تھا جلسہ گاہ میں لگائے گئے بینزر پر پارٹی قائدین ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ، آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر کی تصاویریں آویزاں تھیں اور مختلف نعرے یہ شہر کس کا بھٹو کا، ویلکم ویلکم زرداری ویلکم اور دیگر نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

جلسہ گاہ میں ایک بجے کے بعد کارکنان کی آمد کا سلسلہ شرو ع ہوا جو کہ آصف علی زرداری کی وطن واپسی تک جاری رہا۔پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی کے چھ اضلاع سے کارکنان کو گاڑیوں، بسوں، رکشوںاور موٹر سائیکلوں کے قافلوں کی صورت میں جلسہ لایا گیا ۔جلسہ گاہ میں سیکورٹی کے انتظاما ت جانثاران بے نظیر بھٹو اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نے انجام دیے جنھوں نے مخصوص شرٹس پہن رکھی تھیں۔جلسہ گاہ میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کے لیے پریس گیلری بنائی گئی تھی ۔پیپلز پارٹی کے جیالوں نے مخصوص شرٹیں زیب تن کی ہوئی تھیں جن پر پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی تصاویر آویزاں تھیں۔

متعلقہ عنوان :