آصف زرداری جلسہ گاہ پہنچے تو کارکنان نے دریوں سے اٹھ کر استقبال کیا

ایک زرداری سب پر بھاری، جئے بھٹو، جئے مبے نظیر بھٹو سمیت دیگر نعرے لگائے

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری وطن واپسی کے بعد اسٹیج پرپہنچے تو کارکنان نے کھڑے ہوکر ان کا ستقبال کیا، ایک زرداری سب پر بھاری، جئے بھٹو، جئے مبے نظیر بھٹو سمیت دیگر نعرے لگائے ۔آصف علی زرداری نے ہاتھ لہرا کر شرکاء کے نعروں کا جواب دیااور خود بھی جئے بھٹو کے نعرے لگائے ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے تقریباً 15منٹ تک تقریر کی اور دھیمے لہجے میں شرکاء سے خطاب کرتے رہے ۔آصف علی زرداری کے اسٹیج پر پہنچنے کے بعد سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے انھیں خطاب کی دعوت دی ۔قبل ازیں جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جو کہ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کی اور محترمہ شہید بے نظیر بھٹو اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کئی گئی ۔

متعلقہ عنوان :