آرمی چیف کی بطور ادارہ آئی ایس پی آر کے کردار کی تعریف

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور ادارہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آ)ر کے کردار کو سراہا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر ھیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا، اس موقع پر آئی ایس پی آر کے سٹاف اور افسران سے ملاقات کی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے آئی ایس پی آر کے کردار پر بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے بطور ادارہ آئی ایس پی آر کے کردار کی تعریف کی، اس موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر، میجر جنرل اظہر صالح، نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔

(وقار)

متعلقہ عنوان :