وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس،طلباوطالبات کیلئے لیپ ٹاپ کی خریداری کے امور کا جائزہ لیا گیا

وزیر اعلی کی لیپ ٹاپ کی خریداری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم سے لاکھوں طلباء و طالبات مستفید ہورہے ہیں ،رواں مالی سال طلبا ء و طالبات کو مزید لیپ ٹاپ دیئے جائیں گی:شہباز شریف

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت گزشتہ روز یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میںطلباوطالبات کیلئے لیپ ٹاپ کی خریداری کے امور کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم سے لاکھوں طلباء و طالبات مستفید ہورہے ہیں اورپنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ دے کرہونہار طلباء و طالبات کو ان کا حق دیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے اوراس مقصد کیلئے پنجاب حکومت نے طلباء و طالبات کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کا اجراء کیا اور پنجاب حکومت اب تک اربوں روپے کے لاکھوں لیپ ٹاپ طلباء و طالبات کو دے چکی ہے اورپنجاب حکومت کے اس اقدام سے طلبا ء و طالبات کو بااختیار بنانے میں مدد مل رہی ہے جبکہ رواں مالی سال طلبا ء و طالبات کو مزید لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ لیپ ٹاپ کی خریداری کا عمل جلد مکمل کیا جائے اوراس ضمن میں امور کو فوری طورپر نمٹایا جائے ۔صوبائی وزراء رانا مشہوداحمد،سید رضا علی گیلانی،عائشہ غوث پاشا،چیف سیکرٹری،مشیر ڈاکٹر عمر سیف اورمتعلقہ حکا م نے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :