انجنیئرنگ کی تعلیم کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی معیار کو پورا کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ،جاوید سلیم قریشی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) ایکریڈیشن پالیسی اور مراحل پر علاقائی مشاورت پر مبنی پاکستان انجنیئرنگ کونسل کی ورکشاپ یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں منعقد ہوئی جسکی صدارت چیئرمین پی ای سی انجنیئر جاوید سلیم قریشی نے کی۔انہوں نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجنیئرنگ کی تعلیم کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی معیار کو پورا کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اس امر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مختلف معاملات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو اعلیٰ قابلیت کی تجربہ کاری افرادی قوت بنانا اور ان کوسہولیات فراہم کرنا جامعات کا بنیادی مقصد ہے اس سلسلے میں میں تدریسی اداروں کو ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی لاہورپروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ یونیورسٹیز کو نتیجہ خیز انجنیئرنگ کی تعلیم کی طرف توجہ دے کر انڈسٹری کے شعبہ کو ترقی دینے کی ضرورت ہے انہوں نے انجنیئرنگ کی تعلیم کے فروغ کے لیے پی ای سی کے کردار کو سراہا۔اجلاس میں مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے اپنی خدمات کے بارے میں بتایا۔(رانا وقاص)

متعلقہ عنوان :