علی زیب بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز میں تھیلا سیمیا کے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات تسلی بخش ہیں،ڈاکٹر مشتاق

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:44

چیچہ وطنی۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ ٹرانسفیوژن آفیسر ڈاکٹر مشتاق نے گذشتہ روز علی زیب بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز ساہیوال کا اچانک دورہ کیا اور ادارہ کی لیبارٹری اور بلڈ بنک کا تفصیلی معائنہ اور ریکارڈ چیک کیا۔ اس کے علاوہ اُنہوں نے ادارہ میں زیرِ علاج مریضوں کی تیمارداری کی اور اُن کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میںدریافت کیا۔

اس موقع پر ادارہ کے ڈائریکٹرسعد اللہ اور ایڈ منسٹریٹر محمد نفیس بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر مشتاق نے ادارہ کی طرف سے تھیلا سیمیا کے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ادارہ کو اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ جس پر ادارہ کے ایڈ منسٹریٹر محمد نفیس نے اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن جیسے ایماندار سرکاری افسران کی رہنمائی کی وجہ سے ادارہ میں مریضوں کو علاج معالجہ اور انتقالِ خون کی مفت اور بہترین سہولیات فراہم کرنے میں خاطر خواہ مدد ملتی ہے اور وہ ادارہ کے ساتھ اُن کے تعاون پر اُن کے بے حد مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ادارہ کے ڈائریکٹرسعد اللہ نے ڈسٹرکٹ ٹرانسفیوژن آفیسر کو اعزازی شیلڈپیش کی اور اُن کو بتایا کہ اس ادارہ میں نہ صرف خون کی موذی امراض میں مبتلا مریضوں کو مفت علاج معالجہ اور انتقالِ خون کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے بلکہ مریضوں اور اُن کے لواحقین کو مفت کھانے کی بھی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جس پر نے اُنہوں نے علی زیب فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ادارہ صحیح معنوں میںانسانیت کی خدمت کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :