میونسپل کمیٹی کوٹ مٹھن کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوارکامیاب

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:44

راجن پور۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) راجن پور کی میونسپل کمیٹی کوٹ مٹھن کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

امیدوار چیئرمین حمزہ فرید ملک اور وائس چیئرمین محترمہ شمیم اختر جن کا انتخابی نشان شیر تھااور مقابلے میں آزادامیدوارچیئرمین سید سبطین شاہ اور وائس چیئرمین محترمہ شازیہ خادم جن کا انتخابی نشان گلدان تھاکے درمیان مقابلہ تھا۔

ریٹرننگ آفیسر سیف اللہ سہرانی نے ’’اے پی پی‘‘کو بتایاکہ میونسپل کمیٹی کوٹ مٹھن میں ٹوٹل ووٹروں کی تعداد 15تھی جبکہ 11ووٹروں نے اپنا رائے حق دہی استعمال کیا اور 4ووٹران نے اپنا ووٹ ہی کاسٹ نہیں کیا۔ حتمی نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ کے امیدواروں نے 9ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مقابل آزادامیدواروں نے 2ووٹ حاصل کئے۔

متعلقہ عنوان :