چشتیاں ،نامعلوم افراد نے فلیٹس میں کام کرنے والی خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:45

چشتیاں۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) چشتیاں سے دس کلو میٹر دور دانش گرلز سکول چشتیاں میں ٹیچروں کے فلیٹس میں کام کرنے والی 40سالہ خاتون رمضاناں عرف سمیرا بی بی کو نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد قتل کردیا اور نعش دانش گرلز سکول کی دیوار کے ساتھ کھڈے میںپھینک دی۔ دس روز قبل بھی دانش گرلز سکول کے قریب ایک خاتون بشیراں بی بی کو زیادتی کے بعد قتل کر کے پھینک دیاگیا تھا اور چشتیاں پولیس اس کا سراغ لگانے میں ناکام رہی تھی۔

(جاری ہے)

مقتولہ کے خاوند محمد رمضان جٹ نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ گھر نہیں پہنچی تواس نے مقتولہ کے فون پر کال کی لیکن کوئی جواب نہ پاکر گیٹ گارڈز سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ مقتولہ شام 5بجکر 25منٹ پر سکول سے روانہ ہو چکی ہے۔ بعدازاں مقتولہ کی تلاش شروع کر دی کہ کچھ دیر بعد اس کی نعش مل گئی۔ صدر پولیس نے اطلاع ملنے پر مقتولہ کی نعش تحصیل ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :