اٹک، لڑائی چھڑانے کا شاخسانہ ،13افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:49

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء)لڑائی چھڑانے کا شاخسانہ ،13افراد کے خلاف مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق فضل رحمن ولد لائق شاہ ساکن ڈھوک گھوڑا مار حال بالمقابل یونین کونسل بریار تحصیل اٹک نے تھا نہ صدر اٹک میں بیان دیا ہے کہ ہم نے یونین کونسل کے قریب بلاک فیکٹری بنائی ہوئی ہے ہم بلاک فیکٹری میں کام کر رہے تھے کہ اسی اثناء میں رکشہ ڈرائیور محمد اسد ولد محمد اسماعیل ساکن شکردرہ کو تین افراد نے مارنا شروع کردیا جب ہم نے چھڑانے کی کوشش کی تو انہوں نے ہمارے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اسی دوران 10نامعلوم افراد اور آگئے جنہوں نے ہمیں بھی مارنا شروع کر دیا جس سے میں اور میرے ساتھی شدید زخمی ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔