حکومت عوام کے دیرینہ مسائل حل کر رہی ہے ، آفتاب احمد

عوام سے وعدے کرتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں ،ہزاروں افراد کا دیرینہ مسئلہ ریلوے پھاٹک کو حل کر دیا گیا ہے،ہزاروں افراد کا دیرینہ مسئلہ ریلوے پھاٹک کو حل کر دیا گیا، 1کروڑ 8لاکھ کی مالیت سے بسال روڈ پھاٹک کی توسیع کی افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر کا خطاب

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:49

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) حکومت عوام کے دیرینہ مسائل حل کر رہی ہے عوام سے وعدے کرتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں ،ہزاروں افراد کا دیرینہ مسئلہ ریلوے پھاٹک کو حل کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے 1کروڑ 8لاکھ روپے کی مالیت سے بسال روڈ پھاٹک کی توسیع کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے اس موقع پر سینئر نائب صدر مسلم لیگ اٹک محمد سلیم شہزاد ،سٹی صدر کونسلر بلدیہ اٹک شیخ غلام صمدانی،نوید خٹک ،شاہنواز شانی ،ملک سہیل بھی موجود تھے،شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ بسال روڈ ریلوے پھاٹک ٹرین کی آمد کے وقت بند کر دی جاتی تھی ،پھاٹک تنگ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا اسکول جانے والے طلباء و طالبات دیر سے پہنچتے تھے،جس پر میںنے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ذاتی طور پر اس اہم مسئلہ پر درخواست کی وزیر اعظم نے فوری طور پر پھاٹک کی توسیع کے احکامات جاری کئے جس پر تیزی سے کام مکمل ہوا اور آج ٹریفک کے لئے کھول دی ہے عوام کے دیرینہ مسائل اسی طرح حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام کے دیگر مسائل بھی حل کرنا ہمارے منشور میں شامل ہے ،ہمارے قائدین کی پالیسیوں کی وجہ مختلف جماعتوں کے ممبران ضلع کونسل ہمارے نامزد امیدوار سردار احسن خان کی حمایت کر رہے ہیں،ہم نے ہمیشہ خلوص نیت سے کام کیاہے ،اٹک شہر میں بلا تفریق کام ہورہے ہیں عوام سے بجلی بحران کو ختم کرنے کا وعدہ پورا کر دیا گیا ہے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے اٹک کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے مسلم لیگ ن کے نامزد چیئرمین سردار احسن خان منتخب نوجوان قیادت ہے وہ منتخب ہو کر اٹک کے عوام کی بے لوث خدمت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :