چنیوٹ،مدینہ شوگر ملز کاکیمیکل زدہ آلودہ پانی نہروں میں چھوڑنے کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:49

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) مدینہ شوگر ملز کاکیمیکل زدہ آلودہ پانی نہروں میں چھوڑنے کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعر ے بازی تفصیلات کے مطابق کسان بورڈ چنیوٹ کے زیر اہتمام مدینہ شوگر ملز کا کیمیکل زدہ زہریلا پانی نہروں میں چھوڑنے کے خلاف پچاس پل سیم نہر پر سینکڑوں افراد نے احتجاجی دھرنا دیا اور ملز انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر کسان بورڈ کے صدر سید نور الحسن شاہ سابق ایم پی اے سید حسن مرتضی شاہ، سردار سید کنول عباس شاہ جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اسلام خان سید ذوالفقار علی شاہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے اس زہریلے کیمیکل پانی کے باعث آ بی جانور مر رہے ہے اور لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہے مدینہ شوگر ملز اور رمضان شوگر ملز انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائے اور زہریلا پانی فوری طور پر بند کیا جائے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پھر ہم ڈی سی او آفس کا گھیراو کرے گے

متعلقہ عنوان :